نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں میں یوم تکبیر انتہائی ملی جوش جذبہ سے منایا گیا

86

نوشہرہ ورکاں۔28 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں یوم تکبیر انتہائی ملی جوش جذبہ سے منایا گیا قوم کو فخر ہے کہ پاکستان ایک اسلامی اور ایٹمی قوت سے مضبوط دفاع رکھتی ہے، نوشہرہ ورکاں میں پاکستان کے ایٹمی قوت بنے 27 سال گزرنے پر پوری قوم نے بلا رنگ و نسل سالگرہ انتہائی جوش جذبہ سے منائی اور میونسپل کمیٹی آفس سے چیف آفیسر خالد رشید اور سپریڈنٹ میاں رضوان علی کی قیادت میں تھانہ چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا اور دعائے خیر کرائی گئی جبکہ نوشہرہ ورکاں میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور طلباء نے ریلیز میں شرکت کے دوران مختلف میزائلوں کے ماڈل اور پاک مسلح افواج کے حق میں لکھے کتبے اور فلیکسز اٹھا رکھی تھیں ۔