نوشہرہ ورکاں ۔ 06 مارچ (اے پی پی):5 مارچ بروزجمعرات سے مسیحی برادری کے روزےشروع ہوگئے ہیں جبکہ 20 اپریل کو مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر پاسٹر شاہد ایم سرویا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مارچ بروز بدھ سے مسیحی روزوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مسیحی مذہب میں 40 روزے رکھے جاتے ہیں مسیحی روزوں کا آغاز راکھ کا بدھ سے ہوتا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستانی مسیحی برادری بھی مزہبی جوش وخروش سے13اپریل کو کھجوروں کا اتوار اور18اپریل کو پاک جمعہ کا مزہبی تہوار بھی منائے گی ،جبکہ 20اپریل 2025 بروز اتوار کو ایسٹر کا تہوار منایا جائے گا۔