سیئول۔6مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کے شہر السان میں ٹیکسی دیوار سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جمعرات کو متعدد ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ جمعرا ت کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر ایک منٹ پر دارالحکومت سیئول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں السان شہر میں ایک گلی میں چلنے والی ٹیکسی ایک رہائش …
جنوبی کوریا میں ٹیکسی دیوار سے ٹکرا گئی، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

مزید خبریں
سیئول۔6مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کے شہر السان میں ٹیکسی دیوار سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جمعرات کو متعدد ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ جمعرا ت کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر ایک منٹ پر دارالحکومت سیئول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں السان شہر میں ایک گلی میں چلنے والی ٹیکسی ایک رہائش گاہ کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور اور 2 مسافر جن کی عمر 70 سال ے لگ بھگ تھیں ہلاک ہو گئے جبکہ2 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ ■








