وزیراعظم سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ملاقات ، صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔