نوشہرہ ورکاں ،دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں میں پاکستان کا تیسرا نمبرہے ڈاکٹر عبد القدیر بھٹی

81
diabetic patients
diabetic patients

نوشہرہ ورکاں ۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈاکٹر عبد القدیر بھٹی نے عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 14 نومبر کوشوگرسے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں لوگوں کی کثیر تعداد شوگر کا شکار ہے،صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کو تشکیل دیتا ہے،

شوگر کا مرض اپنی پیچیدگی کے اعتبار سے دیگر امراض کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے،دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں میں پاکستان کا تیسرا نمبرہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کانمبر دوسرا ہے ،

بہترین ڈائیٹ پلان مکمل پرہیز اور سیر کر کے شوگر کے مریضوں کو ریلیف مل سکتا ہے،مثبت معمولات زندگی اور متوازن غذا کا استعمال کرکے بیماریوں پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔