نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز متحرک چلے ا ٓرہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کےلئے مختلف پٹرول پمپس کا وزٹ کیا۔
ایک پٹرول پمپ پر دوران پیمائش پٹرول کی مقدار کم پائی گئی جبکہ دو پٹرول پمپس کو این او سی اور ( کے )فارم نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا اور انکا کہنا ہے کہ ہر سطح پر عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب ہو گا۔