نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں برساتی پانی کے شہر سے انخلاء کی نگرانی خود کرتے رہے

112

نوشہرہ ورکاں ۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی خصوصی ہدایت پر آبادیوں سے برساتی پانی کے انخلاء کے لیے بر وقت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے نوشہرہ ورکاں سٹی کے نشیبی علاقوں شاہراؤں اور چوراہوں پر کھڑا برساتی پانی سینٹری ورکرزاور مشینری کی مدد سے نکالنے کی خود نگرانی کی اور اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کے خاتمہ کے لیے سینٹری کا عملہ ہر وقت چوکس رہے۔