نوشہرہ ورکاں۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں طوفان ، گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے،شام گئے شمال کی جانب سے اٹھنے والے بادلوں کی گرج چمک سے بارش اور طوفان کے ساتھ دھان کی کھڑی فصلیں اور میدان و دانہ منڈیوں میں خشک ہونےکے لیے ڈالی گئی ہزاروں من دھان کی فصل بھی خراب ہو گئی،
طوفان باد وباراں سے نوشہرہ ورکاں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے ،تناور درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے اور شدید طوفان اور بادلوں کی گرج چمک سے عوام خوفزدہ ہو کر استغفر اللہ کا ورد کرتے رہے۔