نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی عملہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

150

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حید رکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ما تحت ملازمین نے اپنے آفیسر سے محبت کا اظہار کیا اور والہانہ استقبال کے ساتھ ساتھ خوب صورت تحائف بھی پیش کئے۔

اس موقع پر سپریڈنٹ رضوان علی کا کہنا ہے کہ اپنی سترہ سالہ سروس میں پہلا آفیسر دیکھا ہے جس نے صبح ساڑھے چھ بجے سے لیکر رات بارہ بجے تک کام کرنے کو ترجیح دی اور اپنے ملازمین کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ خوشگوار تعلقات بنائے رکھے۔انہوں نے علاقہ میں ستھرا پنجاب مہم میں تحصیل کے ہرمین روڈ سے اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنوایا جہاں کئی سال سے کچرا کنڈیاں بنی ہوئی تھیں۔