نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح دھلے کے علاقے اور گندا نالہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نےصفائی کی ناقص صورتحال پرسخت اظہار برہمی کیا۔
گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کو آئوٹ سورسنگ کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی نجی کمپنیوں کے صفائی آپریشنز کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ تمام وسائل کو مؤثر طریقے بروئے کار لایا جائے۔
ہر علاقے کی صفائی بہتر بنائی جائے۔