نوشہرہ ورکاں ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نےیونین کونسل مچھرالہ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے حاضری رجسٹر، پیدائش و اموات رجسٹر چیک کئے، شہریوں کو دی جانے والی حکومتی خدمات کا ریکارڈ چیک کیا ۔ انہوں نے سیکریٹری یونین کونسل کو ہدایت کی کہ وہ مختلف خدمات کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
ڈپٹی کمشنر نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متوسط طبقہ کیلئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا