نوشہرہ ورکاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر تمام یونین کونسلوں میں شجر کاری کا سلسلہ جاری

256

نوشہرہ ورکاں ۔ 16 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدائت پر محمد نوید حیدر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے ڈی ایس پی سرکل شاہد عنایت بھٹی کے ہمراہ بدورتہ روڈ پر مختلف اقسام کے 200 پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور ماحول میں ہمہ وقت تازگی اور گرینری کیلئے ہر شہری دو پودے ضرور لگائیں تاکہ آنے والے سال میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو سکے جبکہ حالیہ دنوں میں تمام یونین کونسلوں میں شجر کاری کے لیے عوام میں بھی بڑھتی ہوئی دلچسپی قابل ستائش ہے اور نرسریوں پر پودوں کی خریداری کے لیے رش دیکھنے میں آیا۔