نوشہرہ ورکاں کے نواح سے گیپکو سرویلنس ٹیم نے تین بجلی چور پکڑ لیے،مقدمات درج

109
Electricity thieves
Electricity thieves

نوشہرہ ورکاں ۔ 28 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں ایکسین گیپکو کی نگرانی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں تین بجلی چور دھر لئے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ بتایاگیا ہے گیپکو نوشہرہ ورکاں کی سرویلنس ٹیم نے موضع جاگوال میں صارف محمدجاوید،عبدالغفار ساکن گگے اور موضع چک دونی چند میں محمد مہندکو بجلی کی مین تاروں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔