نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارشوں کی توقع ہے جس کے باعث گرد آلود دھند (سموگ) اور دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع

144

اسلام آباد ۔ 05نومبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارشوں کی توقع ہے جس کے باعث گرد آلود دھند (سموگ) اور دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ نے سموگ کے اثرات سے تحفظ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آنکھوں ، گلے اور سانس کی مختلف بیماریوں سے بچا جا سکے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے