اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے وژن کی پیروی کروں گا، پورے پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا صدر ہوں، حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کروں گا، ہر ایک کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں گے، …
نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے وژن کی پیروی کروں گا، پورے پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا صدر ہوں، حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کروں گا، ہر ایک کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں گے، ہمارا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہے ،عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، جن کے سر پر گھر کی چھت نہیں ہے ان کیلئے گھر کی فراہمی، بے روزگاروں کیلئے روزگار کے مواقع، غریب کےلئے روٹی اور نوجوانوں کیلئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی،ایوان صدر کی بجائے پارلیمانی لاجز میں رہوںگا، ووٹ دینے پرتمام ووٹرز، اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی کامیابی کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف علوی نے صدارتی منصب کیلئے نامزد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے وژن کی پیروی کریں گے۔








