نون لیگ کا بیان محض ضیاءکی باقیات کی سوچ کا عکاس ہے،پیپلزپارٹی سندھ کا حشر نشر کر رہی ہے انہیںاس پر توجہ دینی چاہیے، زرتاج گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نون لیگ کا واہیات بیان محض ضیاءکی باقیات کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،پیپلزپارٹی سندھ کا حشر نشر کر رہی ہے انہیںاس پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ روز میڈیا میں میلہ لگا کر حکومت گرانے کی مضحکہ خیز باتیں کریں،حکومت اور فوج ایک صفحے ہر ہی نہیںبلکہ ایک سطر پر …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نون لیگ کا واہیات بیان محض ضیاءکی باقیات کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،پیپلزپارٹی سندھ کا حشر نشر کر رہی ہے انہیںاس پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ روز میڈیا میں میلہ لگا کر حکومت گرانے کی مضحکہ خیز باتیں کریں،حکومت اور فوج ایک صفحے ہر ہی نہیںبلکہ ایک سطر پر ہیں۔ جمعہ کو ٹویٹر پر جاری ٹویٹ بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ (ن) لیگ کا وزیر اعظم بارے واہیات بیان محض ضیاءکی باقیات کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ان بیچاروں کے حکومت گرانے کے خواب روز ہی چکناچور ہوتے ہیں۔ حکومت اور فوج ایک صفحے ہر ہی نہیں، ایک سطر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں اپنی حکومت، جس کا حشر نشر ہو چکا ہے، انہیں اس پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ روز میڈیا میں میلہ لگا کر حکومت گرانے کی مضحکہ خیز باتیں کریں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت کا بھی میڈیا میں بیان دینا ہی کام رہ گیا، اپنے حلقوں میں جا کر رہے اپنے ورکرز کو بھی دلاسہ دے دیا کریں۔

مزید خبریں