نون لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تشکیل دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر ہوئی۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا۔ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے خود بھیجا تھا۔ہم کیسے بلائیں ۔ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔