نیویارک۔7ستمبر (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ ، جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں …
نوویک جوکووچ اورالیگزینڈر زویرو یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک۔7ستمبر (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ ، جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی جینسن ٹیلر بروکسبی کو 6-1، 3-6، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی،
انہوں نے اطالوی حریف کھلاڑی جینک سنر کو سٹریٹ سیٹس میں4-6،4-6 اور 6-7(7-9)سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے آسکر اوٹے کو 4-6، 6-3،3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔








