نوید صادق اور ناصر عباس شہید جیسے وطن کے جاں نثاروں کی بدولت پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملے،،وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

296

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوید صادق اور ناصر عباس شہید جیسے وطن کے جاں نثاروں کی بدولت پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کلآئی ایس آئی کے آفیسر نوید صادق شہید کے اہل خانہ کو اپنے اور قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یقینا نوید صادق اور ناصر عباس شہید جیسے وطن کے جاں نثاروں کی بدولت ہی پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی شکر گزار رہے گی۔