نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چین کے معروف تھنک ٹینک’’گرینڈ ویوانسٹی ٹیوشن‘‘کے صدررینلیبو کی ملاقات

203

بیجنگ۔17اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے چین کے معروف تھنک ٹینک’’گرینڈ ویوانسٹی ٹیوشن‘‘کے صدررینلیبو نے ملاقات کی۔منگل کواپنے ٹویٹ میں انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنانے کےلئے چینی تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔