نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے،وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات،او آئی سی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے

134
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

تاشقند ۔9نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (جمعرات کو)تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے،وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات،او آئی سی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیو ف سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم ای سی او کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، اس کے علاوہ وزیراعظم ای سی او ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کی آج ازبکستان کے تاریخی شہر سمر قند روانگی بھی متوقع ہے جہاں وہ حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دیں گے۔