نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

119
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل یرلان بائیدولت نے یہاں ملاقات کی ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی کے وفد نے پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی کئے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔