نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

223
Caretaker Prime Minister Anwarul Haq Kakar'
Caretaker Prime Minister Anwarul Haq Kakar'

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سرتاج عزیز انتہائی زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے،مرحوم تحریک پاکستان کے فعال کارکن تھے اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم سرتاج عزیز کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعااورمرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ۔