نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا زیر تعمیر امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ

112
نگراں وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں زیر تعمیر امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ کیا، نگران وزیراعظم کو منصوبے کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاہور فیصل آباد ریلوے لائن کے اوپر امامیہ فلائی اوور بنایا جارہا ہے اورشاہدرہ امامیہ کالونی فلائی اوور کا 70فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،

امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور 18ماہ کا پروجیکٹ تھا جو پنجاب حکومت کے تعاون سے ساڑھے 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا،اس موقع پر نگران وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی خاطر خواہ پیشرفت پر پنجاب حکومت کو سراہا۔