نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کی پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت، طلبا و طالبات نے ہاتھ سے بنا پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا

141
نگران وزیر اعظم انوار الحق

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کی پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے طلبا و طالبات نے وزیراعظم کو ہاتھ سے بنا پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہنر مند نوجوانوں کی اہمیت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے لیے حکومت پاکستان مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ معاشرے کی ترقی کے لیے فنونِ لطیفہ اور ثقافتی ورثے کا فروغ انتہائی اہم ہے۔ معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور رواداری بڑھانے کے لئے فنونِ لطیفہ اور ثقافتی ورثے کا فروغ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ادارے کے طلبا کو فارغ التحصیل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔