اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے وزیراعظم شنزو ایبے کی نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے وزیراعظم شنزو ایبے کی نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور نمو میں اضافہ کی بھی تعریف کی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایک دوست کی حیثیت سے دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔








