اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چاروں صوبوں کے نگران وزراءاعلیٰ نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی، سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمن، خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان اور بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاﺅ الدین مری نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد اعظم …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چاروں صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چاروں صوبوں کے نگران وزراءاعلیٰ نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی، سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمن، خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان اور بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاﺅ الدین مری نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران عام انتخابات 2018ءسے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر نگران حکومتیں اپنے مینڈیٹ کے تحت ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے حوالہ سے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گی۔








