نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے یو اے ای کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی کی خیرسگالی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات یو اے ای کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزیراعظم آفس …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات یو اے ای کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزیراعظم آفس میں خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے جمہوری تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اپنی بھرپور صلاحیت کے اظہار کیلئے ایکسپو 2020ءکے پلیٹ فارم کو بروئے کار لائے گا۔ وزیراعظم نے اقتصادی ترقی، سماجی بہبود اور انسانی ہمدردی معاونت میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر یو اے ای کی تعریف کی۔