اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے، صحت سے متعلق سازوسامان کے معیارات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ حلقوں کے مابین تعاون کا مضبوط نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے امور کار اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے، صحت سے متعلق سازوسامان کے معیارات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ حلقوں کے مابین تعاون کا مضبوط نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے امور کار اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مسز یاسمین مسعود اور دیگر سینئر حکام بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے۔ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی مسز یاسمین مسعود نے پالیسی کی تشکیل، تحقیق و ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الحکومتی تعاون کے فروغ اور معیار بندی سمیت وزارت کے مختلف اداروں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس کو اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنیالوجی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر ہمارے موجودہ براعظمی سمندری کنارے میں 50 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد کی توسیع کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔








