نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا وزیر اعلیٰ بلوچستان علاﺅ الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ، مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علاﺅ الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پیر کو کوئٹہ بھی جائیں …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علاﺅ الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پیر کو کوئٹہ بھی جائیں گے۔