اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں زیادہ سے زیادہ اضافہ اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علیزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علیزادہ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں زیادہ سے زیادہ اضافہ اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے سفیر علی فکرت اولو علیزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے وزیراعظم کو آذربائیجان کی قیادت کی نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی تعاون کے بارے میں بین الحکومتی معاہدہ پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے نگورنوکاراباخ کے بارے میں آذربائیجان کے مو¿قف کی حمایت پر پاکستان کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم سے عبارت روایتی طور پر قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بتدریج بڑھ رہا ہے۔









