نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی)وزارت انسانی حقوق نے ہمہ جہت قومی انسانی حقوق بیانیہ کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل اور اہم پاکستانی مشنز میں انسانی حقوق افسران تعینات کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت منگل کو وزارت انسانی حقوق …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی)وزارت انسانی حقوق نے ہمہ جہت قومی انسانی حقوق بیانیہ کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل اور اہم پاکستانی مشنز میں انسانی حقوق افسران تعینات کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت منگل کو وزارت انسانی حقوق کے بارے میں بریفنگ میں پیش کی گئیں۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو وزارت انسانی حقوق کے امور کار، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں اس کے کردار اور اس ضمن میں پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں وزیر انسانی حقوق روشن خورشید بروچہ، سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جویری آغا، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور وزارت انسانی حقوق کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے وزیراعظم کو ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کے مسائل سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے مابین بین الادارہ جاتی رابطہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔