نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

175
وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمت،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمت،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں نگران وزیراعلی خیبر نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کرکے کوہستان کے سرحدی علاقوں اور شاہراہ قراقرم پر امن و امان کی صورتحال پر خاص نظر رکھنے اور اس کیلئے پولیس کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔