لاہور۔11نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اعظم خان مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا اور کہا کہ نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوااعظم خان کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔
اعظم خان مرحوم کی وطن اور خیبرپختونخوا کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے(آمین)۔