نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرمال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز کر دیا گیا

146
نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرمال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز کر دیا گیاہے۔

محسن نقوی نے پیر کے روز پنجاب کابینہ کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیااور ڈسٹ فری روڈ بنانے کیلئے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی وزرا نے گرین بیلٹ پر معیاری گھاس لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیااورڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے پر کام شروع کردیاگیاہے،مال روڈ کی گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جا رہی ہے، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے۔صوبائی وزرا چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔