نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے

172
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ریاض میں غزہ کی صورتحال پر عرب واسلامی ممالک کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کیا اور اس دوران مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔