نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ سعودیہ عرب

156
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

ریاض۔11نومبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج ہفتہ کو فلسطین بالخصوص غزہ کی حالیہ صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے آٹھویں ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔