بولیویا، مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 5افراد ہلاک

لا پاز۔11نومبر (اے پی پی):بولیویا میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق روبور پولیس کے کمانڈر میجر پیڈرو سلوا نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی بولیویا کے محکمہ سانتا کروز میں ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے ہیں ۔ …

لا پاز۔11نومبر (اے پی پی):بولیویا میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق روبور پولیس کے کمانڈر میجر پیڈرو سلوا نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی بولیویا کے محکمہ سانتا کروز میں ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو روبور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جن میں سے4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔