نگران وزیر اعظم کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، انوار الحق کاکڑ

Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیر اعظم نے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ، وزیر اعظم نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعاکی۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔