نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف کی ملاقات

297
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان آذربائیجان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، روابط اور عوام سے عوام کے روابط پر توجہ دیتے ہوئے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔