
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس میں جامع اور قابل رسائی تعلیم کے ذریعے ترقی کے موضوع پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایک امید افزاء مستقبل کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ نے تعلیم کے شعبے میں دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ نے لندن میں دولت مشترکہ کے ہیڈ کوراٹرز میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔