اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے خطرات سے بہتر انداز میں نمٹنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ بدھ کو …
نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان کا این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ناگہانی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے خطرات سے بہتر انداز میں نمٹنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ بدھ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام ناگہانی آفات اور ان سے نمٹنے کے طریقوں و تجربات کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا۔ نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آفات کے خطرات سے دوچار انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور آفات کے خطرات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ آفات کے انتظام کے لئے سرگرم اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے بھی تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات کی وجہ سے بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑے ہیں تاہم اب یہ اپنے تجربات سے سیکھنے کے بعد اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہو گیا ہے۔









