نگران وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کا ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے اظہار خیال

نگران حکومت آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے، نگران وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کا ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے اظہار خیال اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آزادانہ، …

نگران حکومت آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے، نگران وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کا ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، نگران حکومت آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عام انتخابات 2018ءکے آزادانہ، شفاف اور پرامن انعقاد کے حوالے سے اراکین کی تشویش سے متعلق حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو خودمختار بنایا اور آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو مضبوط کیا۔ الیکشن کمیشن کو آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کے ممبران کی آراءکا احترام کرتے ہیں۔ سینیٹ کو الیکشن کمیشن کے اقدامات کا جائزہ لینا چاہئے۔ الیکشن کمیشن کسی بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضروری اقدامات کرتا ہے۔