اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے شہید کی گئی بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت ہندوستان کی ریاستی پالیسی ہے۔
پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی کا وزیراعظم بننا ہندوستان کی جمہوریت کے دعوے کا پول کھول دیتا ہے، جہاں ہمارے دل دکھے ہیں وہاں یہ بات بھی کہنا اہم ہے کہ آج کا ہندوستان اس بات کا ثبوت ہے کہ جناح درست اور نہرو غلط تھے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ہمارے خطے کا نیتن یاہو ہے، پاکستان ہندوستانی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ اس آزمائش کی گھڑی میں ساتھ ساتھ کھڑا ہے، ہندوتوا دور حاضر کی نازی سوچ ہے، عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔