اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر برائے کیڈ اعظم خان کی وزارت کیڈ آمد، سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیز نے وفاقی وزیر کو کیڈ کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ، صحت، تعلیم اور سوشل ویلفئیر سیکٹر پر بریفنگ دی گئی۔ اجلا س میں اسلام آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت …
نگران وفاقی وزیر، اعظم خان کی وزارت کیڈ آمد، سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیز نے کیڈ کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر برائے کیڈ اعظم خان کی وزارت کیڈ آمد، سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیز نے وفاقی وزیر کو کیڈ کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ، صحت، تعلیم اور سوشل ویلفئیر سیکٹر پر بریفنگ دی گئی۔ اجلا س میں اسلام آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کیڈ کے حل طلب معاملات پر فوری تجاویز طلب کیں۔ کیڈ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے، دارالحکومت کے اداروں کا انتظام و انصرام تمام ملک کیلئے مثالی ہونا چاہئے، یہاں کے اداروں کی کارکردگی پورے ملک کیلئے مشعل راہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر دور وزارت میں اداروں میں انتظامی بہتری کی کوشش کریں گے۔ گزشتہ حکومت کے اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر کو سی ڈی اے کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں دی جائے گی۔








