اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفرنے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے ، قوم محنت اور لگن سے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی اعلیٰ منزلوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، یوم آزادی پر ہم سب کو یہی سوچنا ہوگا کہ ہم نے اس ملک کو کیا دیا ہے، یوم آزادی کے موقع پرتصویری …
نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سید علی ظفر کی پی این سی اے میں تصویری و منی ایچر پینٹنگز کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور چینی سفارتخانہ کے تعاون سے منعقدہ ثقافتی شو سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفرنے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے ، قوم محنت اور لگن سے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی اعلیٰ منزلوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، یوم آزادی پر ہم سب کو یہی سوچنا ہوگا کہ ہم نے اس ملک کو کیا دیا ہے، یوم آزادی کے موقع پرتصویری و منی ایچر پینٹنگز کی نمائش پر منتظین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو یہاں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں منعقدہ تصویری و منی ایچرپینٹنگز کی نمائش کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیدعلی ظفر نے یوم آزادی پاکستان پر پوری قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ وہ اس قوم کاحصہ ہیں، یوم آزادی پر لوگوں میں جو جوش وخروش دیکھا ہے وہ مثالی ہے ۔ نگران وفاقی وزیرنے کہاکہ سب لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان نے کیا دیاہے، رواں سال کیلئے ہمیں اس پیغام کو یاد رکھنا ہے کہ ہم نے اس ملک کوکیا دیا ہے اورکیا دے سکتے ہیں۔








