نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کاپی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ

167
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کاپی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے جمعہ کے روز پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کا دورہ کیا۔ وہ پی ٹی وی لاہور سینٹرز کے مختلف سیکشنز میں گئے اور وہاں کام کی نوعیت کا مشاہدہ کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر پی ٹی وی لاہور کے عہدیداروں نے نگران وزیر اطلاعات کو پی ٹی وی لاہور سینٹر کی ورکنگ سے آگاہ کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے پی ٹی وی یونین آفس کا دورہ بھی کیا ،جہاں پی ٹی وی یونین کے عہدیداران نے وزیر اطلاعات کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔پی ٹی وی دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر نے سیکرٹری اطلاعات وایم ڈی پی ٹی وی ظہور احمد کی کارکردگی کو بھی سراہا۔