نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا سینیٹ میں نکتہءاعتراض پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئیں، میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں۔ جمعہ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ءاعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیمرا قوانین کے تحت حکومت …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئیں، میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں۔ جمعہ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ءاعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیمرا قوانین کے تحت حکومت پیمرا کو کوئی ہدایات جاری نہیں کرسکتی۔ چیئرمین پیمرا اور اس کے ممبران خودمختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک چینلز پر پابندی کا معاملہ ہے، میں نے اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں کیونکہ میں اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ نیوٹرل ہیں۔ قبل ازیں نکتہ ءاعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میڈیا کا بلیک آﺅٹ کیا جا رہا ہے، اس سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بلیک آﺅٹ پر نگران حکومت جوابدہ ہے، اس طرح کے اقدامات سے آزادانہ اور شفاف انتخابات سے متعلق سوالات اٹھتے ہیں۔