نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا پرانے اور نئے حاجی کیمپ کا دورہ،عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

135
انیق احمد

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بدھ کے روز یہاں اولڈ حاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر حاجی کیمپ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال 46ہزار سرکاری و پرائیویٹ حجاج کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

بعد ازاں وزیر مذہبی امور نے نئے حاجی کیمپ تاج پورہ سکیم کی کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کیا۔ انیق احمد نے پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری کام کیا جائے اور اس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے اور عازمین حج کی تمام تر سہولیات کا خیال رکھا جائے۔