نگران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی مقبوضہ کشمیر میں ممتاز صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید نے مقبوضہ کشمیر میں ممتاز صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حق خودارادیت اور نہتے کشمیروں کے حقوق کےلئے اٹھنے والی آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان حقوق کےلئے …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید نے مقبوضہ کشمیر میں ممتاز صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حق خودارادیت اور نہتے کشمیروں کے حقوق کےلئے اٹھنے والی آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان حقوق کےلئے جاری پرامن تحریک کو دبا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے بھارت نے شجاعت بخاری جیسی سینکڑوں ہزاروں آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی ہے جس میں اسے ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم میں اضافہ کر رہا ہے ایسے ہی آزادی اور حق خودارادیت کی اس جدوجہد کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کا اعتراف خود بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کیا ہے اور اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے دریغ طاقت کا استعمال بھارت کے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے اور یہ کہ آزادی کی اس تحریک میں کشمیری نوجوانوں کہ شمولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں